جھن جھن

قسم کلام: اسم صوت

معنی

١ - گھنگھروؤں کی آواز، جھانج یا پاؤں کے زیوروں کی آواز۔  تجھ کو مجھ سے پریم ہے تو بے کلی ہے میری چاہت میں تیری پائلیا کی جھن جھن سارے بھید بتاتی ہے      ( ١٩٦٥ء، چاند کی پتیاں، ٢٦ ) ٢ - دھات کے ظروف کھڑکنے کی آواز۔ (فرہنگ آصفیہ، نوراللغات)

اشتقاق

حکایت الصوت کے حوالے سے اسم 'جھن' کی تکرار سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥٤ء میں "قواعد العروض صبا" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث